ابنا: علی اکبر صالحی نے ، جو صدر مملکت کے ہمراہ اقوام متحدہ کے دورے پر ہیں، سوئیڈن کے وزیرخارجہ کارل بیلٹ سے ملاقات میں کہاکہ مغرب انسانی حقوق کے تعلق سے دوہرے رویے کا حامل ہے اور انسانی حقوق کے نام پر سیاسی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس طرح کے سیاسی معیارات رہیں گے کوئي بھی انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کے دعووں کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ بعض کمیوں کےباوجود اسلامی جمہوریہ ایران میں بھر پور طرح سے انسانی حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سٹیلائٹ ، ایرو اسپیس، ایٹمی اور نانو ٹکنالوجی نیز دیگر سائنسی میدانوں میں ایرانی ماہرین کی کامیابی اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے افتتاح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساری کامیابیاں ملت ایران کی ہمت اور استقامت سے حاصل ہوئی ہیں۔
.............
/169